Posts

Showing posts from March, 2017

Topical Message

پروفیسر پٹھان سے. ایک سانس میں جواب دو 1-نواز شریف کی بیگم کا نام بتاؤ 2-مینار پاکستان کہاں ہے 3-موٹر وے پر نارمل اسپیڈ کیا ہے؟ 4-مرغی کیا دیتی ہے؟ پٹھان نے ایک سانس میں جواب دیا... کلثوم نواز لاہور میں ایک سو بیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے انڈے دیتی ہے.

شاید مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی. #ML

Image
شاید مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی لیکن یقین سب کو دلاتا رہا ہوں میں اک حسن بے مثال کی تمثیل کے لیے پرچھائیوں پہ رنگ گراتا رہا ہوں میں اپنا مثالیہ مجھے اب تک نہ مل سکا ذروں کو آفتاب بناتا رہا ہوں میں کیا مل گیا ضمیر ہنر بیچ کر مجھے اتنا کہ صرف کام چلاتا رہا ہوں میں کل دوپہر عجیب سی اک بے دلی رہی بس تیلیاں جلا کے بجھاتا رہا ہوں میں جون ایلیا

نیا اک ربط پیدا کیوں کریں ہم. Naya Ik Rabt Peda Kiyon Kareen Hum. Jaun Alia

نیا اک ربط پیدا کیوں کریں ہم بچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم خموشی سے ادا ہو، رسمِ دوری کوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیں وفاداری کا دعویٰ کیوں کریں ہم وفا، اخلاص، قربانی، محبت اب ان لفظوں کا پیچھا کیوں کریں ہم ہماری ہی تمنا کیوں کرو تم تمھاری ہی تمنا کیوں کریں ہم نہیں دنیا کو جب پروا ہماری تو پھر دنیا کی پروا کیوں کریں ہم ہیں باشندے اسی بستی کے ہم بھی سو خود پر بھروسا کیوں کریں ہم چبا لیں کیوں نہ خود ہی اپنا ڈھانچا تمھیں راتب مہیا کیوں کریں ہم - جون ایلیا - #ML

New Post Testing

Image
Same