Posts

Showing posts with the label جون ایلیا

شاید مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی. #ML

Image
شاید مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی لیکن یقین سب کو دلاتا رہا ہوں میں اک حسن بے مثال کی تمثیل کے لیے پرچھائیوں پہ رنگ گراتا رہا ہوں میں اپنا مثالیہ مجھے اب تک نہ مل سکا ذروں کو آفتاب بناتا رہا ہوں میں کیا مل گیا ضمیر ہنر بیچ کر مجھے اتنا کہ صرف کام چلاتا رہا ہوں میں کل دوپہر عجیب سی اک بے دلی رہی بس تیلیاں جلا کے بجھاتا رہا ہوں میں جون ایلیا